ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سجاول ریاض حسین لغاری کا شہر کا اچانک دورہ   


کو شائع کی گئی۔ April 2, 2021    ·(TOTAL VIEWS 131)      No Comments

سجاول(رپورٹ حمید چنڈ): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سجاول شہر کا اچانک دورہ کرکے مختلف دکانوں، بیکریوں، کیفے، مرغی، کریانہ و ديگر اشیاء ضروریہ کی دکانوں کا معائنہ کیا اور درجنوں دکانداروں پر غیر معیاری میٹریل، صفائی ستھرائی اور دیگر معاملات پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے وارننگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض حسین لغاری نے کہا کہ ضلع بھر میں گراں فروشی اور مصنوعی مہنگائی کے خاتمہ کے لئے بھرپور عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ حکومت کی جانب سے اشیاء روزمرہ کی قیمتوں کو عوامی دسترس میں رکھنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی چاروں تحصیلوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف متحرک ہیں جبکہ ضلع سطح پر تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کی جا رہی ہے جس کے باعث تمام اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں روز بروز واضح کمی اور عوام کو ریلیف حاصل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور خلاف ورزیوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر بیورو آف سپلائی کے آفیسر سرمد قریشی اور دیگر افسران بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题