ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹ کونسل اطہر علی خان 19مئی کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے   


کو شائع کی گئی۔ May 14, 2020    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments

انکی محنت سے لاہور آرٹ کونسل میں ثقافتی کلچر کو خوب فروغ ملاایم اے ٹھاکر کامیڈین
ان کا کیریئر بے داغ رہا ان کی ثقافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںاداکار کی گفتگو
لاہور(یواین پی) ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹ کونسل اطہر علی خان 19مئی کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے ان کے دور اقتدار میں ان کی شبانہ روز محنت اور لگن سے لاہور آرٹ کونسل میں ثقافتی کلچر کو خوب فروغ ملااپنے کیریئر میں جہاں بھی گئے سنہری یادیں چھوڑ گئے فنکاروں کے مسیحااور ادارے کی ترقی کے خواہاں رہے ان کا کیریئرصاف ستھرا اور بے داغ رہاہم ان کی ثقافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار اداکار ایم اے ٹھاکر کامیڈین اور ان کی ٹیم نے یواین پی سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹ کونسل اطہر علی خان شوبز سے منسلک افراد سے انتہائی شفقت اور محبت سے پیش آتے ہیں مخلص اورملنسار ہونے کے ساتھ ساتھ عاجزی و انکساری ان کا شیوہ ہے یہی وجہ یہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ و جاوید رہیں گے ہماری نیک تمنائیں ان کے سنگ سنگ رہیں گی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes