باؤ اصغر اور ماڈل و گلوکارہ کنزیٰ روز نیو پروجیکٹس پر مل کر کام کرینگے   


کو شائع کی گئی۔ December 3, 2018    ·(TOTAL VIEWS 32)      No Comments

نیو پروجیکٹس میں فلم ،البم اور کچھ شوز کے کا م شامل ہیں کچھ پر کام شروع ہو گیا ہے،کنزیٰ روز
ہم ایک میگاپروجیکٹ پہ کام کاآغازکرنے جارہے ہیں جس کاباقاعدہ جلداعلان کیاجائیگا۔ باؤ اصغر
لاہور(یواین پی) فلم سٹیج پروڈیوسر باؤ اصغر علی اور پاکستان کی معروف ماڈل و گلوکارہ کنزیٰ روز نے مل کر اپنی پروڈکشن بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ دونوں اپنے نیو پروجیکٹس پر مل کر کام کرینگے ،اس حوالے سے کنزیٰ روز کا کہنا ہے کہ ہمارے نیو پروجیکٹس میں فلم ، میوزک البم اور کچھ شوز کے کا م شامل ہیں جن میں سے کچھ پروجیکٹ پر کام شروع ہو گیا ہے اور کچھ پر انشاء اللہ بہت جلد کام شروع ہو جائے گا اس کے ساتھ ساتھ بہت جلد اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی بنائے گے،اسی دوران باؤ اصغر علی نے کہا کہ ایک ایک ہوتا ہے اور دو مل جائیں توگیارہ بن جاتے ہیں اور جب دو فرد مخلص ہو کر ایک ساتھ کام کرتے ہیں تو مزیدکامیابیاں حاصل ہوتی ہیں ہم ایک میگاپروجیکٹ پہ کام کاآغازکرنے جارہے ہیں جس کاباقاعدہ جلداعلان کیاجائیگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes