بابراعظم پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بلے باز بن گئے   


کو شائع کی گئی۔ February 21, 2021    ·(TOTAL VIEWS 35)      No Comments

کراچی (یواین پی ) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بیٹنگ کے ریکارڈ توڑنے میں مہارت حاصل کرلی ہے اوراب پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن کر اپنے نام ایک اور ریکارڈ درج کرلیا ہے۔ پی ایس ایل 2021ء کے ابتدائی میچ میں بابراعظم نے پشاور زلمی کے کامران اکمل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تاریخ رقم کی۔ ٹورنامنٹ کے آغاز پر کامران اکمل پی ایس ایل میں 1537 رنز کے ساتھ سب سے آگے تھے جب کہ بابراعظم 47 میچوں میں 37.90 کی اوسط سے 1516 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھا جس کا مطلب یہ تھا کہ کامران اکمل کو پیچھے چھوڑنے کے لیے بابراعظم کو صرف 21 رنز درکار تھے ،انہوں نے 20 گیندوں پر 24 رنز بناکر پی ایس ایل میں زیادہ رنز بنانے والا بلے باز ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog