بارہ ربیع الاول کا دن انتہائی عقیدت سے بھرا، دنیا میں محبت بانٹنے کاہے ،عمران اسماعیل   


کو شائع کی گئی۔ October 30, 2020    ·(TOTAL VIEWS 15)      No Comments

کراچی(یواین پی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے دلوں کے بہت نزدیک ہے کیونکہ اس دن پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے رحمت اللعٰالمین بنا کر اِس دنیا میں بھیجا۔عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ وہ صحابہ کرام جن کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کا شرف حاصل ہوا انہوں نے سب کچھ پالیا ، ہم ان کے جوتوں کی خاک بھی نہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہماری خواہش اور کوشش ہونی چاہئیے کہ ہم اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے کو اپنائیں اس طرف زیادہ سے زیادہ چلیں جو راستہ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن انتہائی عقیدت اور محبت سے بھرا، دنیا میں محبت بانٹنے کا دن ہے کیونکہ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پوری زندگی میں محبت بانٹی۔ ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی سے نفرت کا اظہار نہیں کیا اور تمام عالم کو انسانیت کا درس دیا کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو محسن انسانیت بنا کر مبعوث کیا گیا تھا۔گورنر سندھ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے انسانیت کا درس ایک بہت بڑا پیغام تھا کہ ہر شخص کا جس کو اللہ تعالیٰ نے زندگی دی ہے ،جس کو بنایا ہے اس کا خیال رکھنا ، اس کے ساتھ پیار کرنا ، اس کے ساتھ انصاف کرنا ، اپنے مال سے ، اپنے عمل کے ذریعہ خصوصاً ضرورت مندوں کا خیال رکھنا اس درس کا بنیادی نکتہ ہے۔ آپ سب کو میری طرف سے 12 ربیع الاول بہت بہت مبارک ہو۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes