باغی نے ایک اور “بٹ” کا انکشاف کردیا   


کو شائع کی گئی۔ September 29, 2014    ·(TOTAL VIEWS 959)      No Comments

news-1411989691-4889ملتان (یو این پی) تحریک انصاف کے معذول صدر جاوید ہاشمی نے انکشاف کیاہے کہ شیخ رشید بھی اصل میں بٹ ہیں لیکن شرم کے مارے بٹ نہیں لکھتے۔ ایسا کیسے ہوسکتاہے کہ تین بھائی بٹ ہیں تو چوتھا بھائی “شیخ” ہو۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کاکہناتھاکہ اُن کا نواز شریف یا کسی اور جماعت سے تعلق نہیں۔ ضمنی الیکشن سے جمہوریت کی راہ متعین ہوگی اور نئی راہیں کھلیں گی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید کو اُن کی والدہ بھی رشید بٹ کہتی تھیں۔ طاہرالقادری اورعمران خان میں کوئی فرق نہیں۔ دونوں قوم کو اپنا ایجنڈ اتو بتائیں۔ خان صاحب نے سیاست کو کھیل تماشہ بنادیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题