بالائی پنجاب اور اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان   


کو شائع کی گئی۔ August 17, 2020    ·(TOTAL VIEWS 23)      No Comments

لاہور: (یواین پی) بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر کے اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم اسلام کوٹ 20، ڈپلو 09، کلوئی 08، دیر 03، بونیر 02 اسلام آباد میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔دالبندین، نوکنڈی 46، چلاس 44، دادو، موہنجو داڑو اور سبی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy