بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا 71واں یوم وفات11ستمبر کو منایا جائے گا   


کو شائع کی گئی۔ September 4, 2019    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

کراچی(یواین پی)بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا 71واں یوم وفات11ستمبر کو منایا جائے گا۔بانی پاکستان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہو گی اور قائد اعظم کے مزار پر سیاسی شخصیات،مسلح افواج کے نمائندے اور شہری حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی بابائے قوم کے یوم وفات کے سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھر میں سیمینارز،مذاکرے،جلسوں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس سے خطاب کے دوران سیاسی و سماجی شخصیات بانی پاکستان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔یوم وفات کے سلسلے میں اخبارات سپیشل ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ پی ٹی وی،نجی ٹی وی چینلز اور علاقائی زبانوں کے ٹی وی چینلز بھی یوم وفات قائد اعظم کے سلسلے میں خصوصی پروگرام نشر کریں گے۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح ؒ25دسمبر 1876ء کو وزیر مینشن کراچی میں پیدا ہوئے آپ ایک عظیم لیڈر تھے جن کی بے باک قیادت میں مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن حاصل کیا آپ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے پاکستان مین سرکاری طور پر آپ کوقائد اعظم اور بابائے قوم بھی کہا جاتا ہے۔آپ11ستمبر 1948ء کو وفات پا گئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme