با اثر زمیندار کے ڈیرے پر شراب کے نشہ میں دھت زمینداروں کاشادی کی تقریب میں گل گپاڑہ   


کو شائع کی گئی۔ February 13, 2018    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

بورےوالا(ڈاکٹر امجد حسین امجد) با اثر زمیندار کے ڈیرے پر شراب کے نشہ میں دھت زمینداروں نے شادی کی تقریب میں آئی ہوئی ڈانسر لڑکی سے ذیادتی کر ڈالی مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق محمد شاہد ولد محمد سلیم نواب قوم راجپوت سکنہ بکر منڈی بند روڈ نے درخواست دی کہ گذشتہ روز میں اور میر ے ساتھ آئی ہوئی ڈانسر لڑکیاں جو ایک شادی میں ڈانس کر نے نواحی گاؤں 203ای بی ڈیرہ پر جو کہ ایک بااثرزمیندار کا ہے اس میں شادی کی تقریب میں ہمارے ساتھ آئی ہوئی لڑکیوں نے ڈانس کیا تو وہاں پر موجود لوگوں نے شراب پی رکھی تھی تو اسی اثناء میں شیخ ؑ عاصم عرف بلا وکٹوریہ شادی حال والے ،حسن گھمن ،جاوید عرف چیتا اور تین کس نامعلوم افرا د میں سے ایک نے مافیہ بی بی کو پکڑ کر ایک کمرہ میں لے جاکراس کے ساتھ زنابالجبر کر نے لگ گیا ۔حسن گھمن نے حجاب بی بی کو بوس کنار کرنا شروع کر دی منع کر نے پر ملزم حسن گھمن نے وہاں پڑا ہو وائپر اُٹھا لیا تو حسن گھمن نے حجاب بی بی کو زدکوب کر نا شروع کر دیا ۔وہاں پر موجود دوسری ڈانسر لڑکیاں جن میں عائشہ بی بی ،ثناء محمود اور مافیہ بی بی چیختی چلاتی رہی کہ ہم کو ان سے بچایا جائے پولس محمد شاہد سلیم کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں متاثرہ خواتین کی ڈی پی او وہاڑی اورآر پی او ملتان سے غنڈہ گر دی اور زنا بالجبرمیں ملوث دوسرے افراد کو گرفتار کر کے عبرت کا نشانہ بنایا جائے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog