با اثر لوگ ہمارے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں‌،شیر بانو غلام محمد   


کو شائع کی گئی۔ January 12, 2019    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

ٹھٹھہ:(رپورٹ حمید چنڈ) ور واقعے میں پولیس گردی کا شکار ہونے والی شہید عابدہ ملاح کی والدہ شیربانو ملاح، کزن غلام محمد ملاح، ملاح اتحاد کے رہنماہ ڈاڈا آدم گندرو، جمن جاڑو سمیت بڑی تعداد میں ملاح برادری کے لوگوں کے ساتھ شہید عابدہ ملاح کے والدہ شیربانو نے عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کے کجھ مخالف لوگ جوابداروں کے اشارے پر ہمارے حامیوں اور مدد کرنے والوں خاص طور پر ملاح اتحاد کے رہنماہ ڈاڈا آدم گندرو کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں جو بلکل غلط عمل ہے، ڈاڈا آدم گندرو نے ہمیں کبھی بھی کسی سے بھی صلح کرنے کا نہیں کہا بلکہ وہ عابدہ ملاح کی شعادت سے ہمارے ساتھ ہے اور ہر موقعے پر ہماری مدد کررہا ہے، عابدہ ملاح کی والدہ نے مزید کہا کے ہمارے مطالبات میں مین جوابدار کی گرفتاری، تحقیقاتی ٹیم کی تبدیلی، سندھ ہائے کورٹ کا ازخود نوٹیس سمیت جڈیشل انکوائری شامل تھے جو مطالبات پورے ہوگئے ہیں اور اب ہمیں عدلیہ کے اوپر پورا بروسہ ہے کے ہماری بچی کا خون نہیں ڈوبیگا، انہوں نے مزید کہا کے میں مخالفون کی جانب سے ہمارے حامیوں کے خلاف من گھڑت اور جھوٹی پروپیگنڈا کا بنیادی مقصد ہمارے کیس کو کمزور کرنے کی سازش ہے، اس موقعے پر عابدہ ملاھ کی والدہ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے ملاح اتحاد کے رہنماہ اور ملاح برادری کے دکھ درد کا ساتھی ڈاڈا آدم گندرو خلاف چلنے والی پروپیگنڈا کو بند کیا جائے، اس موقعے پر ملاح اتحاد کے رہنماہ ڈاڈا آدم گندرو نے عوامی پریس کلب پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کے میں شہید عابدہ ملاح کے شعادت کے پہلے دن سے بلا کسی لالچ مدد کر رہا ہوں اور ہر ملاح برادری کے فرد سمیت کسی بھی مظلوم کی مدد کرتا رہونگا، انہوں نے مزید کہا کے گھوڑاباری تک سے منتخب نمائندوں سمیت کسی ٹھٹھہ ضلع کے کسی بھی نمائندے نے اسیمبلیوں میں آواز نہیں اٹھائی اور نہ ہی عابدہ ملاح کیس میں کوئی مدد کی، انکے خلاف لکھنے کے بجائے کجھ عناصر ہمارے خلاف بلاجواز لکھ کر پروپیگنڈا کر رہے ہیں جس کی میں پُر زور مذمت کرتا ہوں،

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog