بجلی چوروں کو پکڑ نے کی بجا ئے پہلے چینی ،آٹا چو روں کو پکڑیں؛ بلاول بھٹو   


کو شائع کی گئی۔ March 1, 2020    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بجلی چوروں کو پکڑ نے کی بجا ئے پہلے چینی ،آٹا چو روں کو پکڑوپھر بجلی اور گیس چوروں کو پکڑو حکومت نے اپنی ناکا میوں کاا عتراف کر لیا ہے اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ عمران حکومت نااہل ہے اس کو چا ہیے کہ حکومت چھوڑ دے مو جودہ حکمران عوام کو مہنگا ئی کے دلدل میں پھینک رہے ہیں مہنگا ئی کی سو نامی غریب عوام کو بہا کر لے جا ئے گی عمران حکومت مزدوروں سے دووقت کی روٹی بھی چھین رہے ہیں آٹا ،چینی ،گیس، بجلی کے نرخ بڑھانے سے غریب کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ گئے یہ نا تجربہ کار حادثاتی حکمران ملک کو کیا چلا ئیں سلیکٹڈ وزیر اعظم صرف یو ٹرن لینے کا ماہر ہے عمران حکومت کی کشمیر پالیسی بھی بُری طرح فلا پ ہوئی اِِن خیالات کا اِظہار انہوں نے پی پی پی اوکاڑہ کے ضلعی صدر چوہدری سجاد الحسن ،سلمان قریشی ،ملک شاہد سلیم نوناری ،محمد آصف خان بلوچ کی قیادت میں ملنے والے وفدد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے سونامی کو روکنے کے لیے عوام کو با ہر نکلنا پڑے گاسلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے میں انشااللہ جلد ہی اوکاڑہ اور ساہیوال کا دورہ کرونگا میں اور اپنے جیالوں سے دور نہیں ہو ںپی پی پی کا جیالے کے دل دماغ میںبھٹو ازم ہے جو ہماری طاقت ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme