بجٹ: 75 ہزار تنخواہ پر 1250 روپے انکم ٹیکس لگے گا   


کو شائع کی گئی۔ June 12, 2019    ·(TOTAL VIEWS 31)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کی جیب ہلکی کر دی گئی۔ 50 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں کاٹا جائے گا۔ 75 ہزار روپے تنخواہ پر 1250 روپے انکم ٹیکس دینا ہونگے۔ ایک لاکھ روپے تنخواہ پر ماہانہ اڑھائی ہزار روپے ٹیکس لگے گا۔ ڈیڑھ لاکھ روپے تنخواہ پرماہانہ 7 ہزار 500 روپے حکومت کاٹے گی۔نئے بجٹ کے مطابق 2 لاکھ روپے تنخواہ پر ماہانہ 15 ہزار روپے انکم ٹیکس نافذ کیا جائے گا۔ 3 لاکھ روپے تنخواہ پر ماہانہ 32 ہزار 500 روپے انکم ٹیکس عائد ہو گا۔ذرائع کے مطابق 4 لاکھ روپے تنخواہ پر ماہانہ 52 ہزار 500 روپے انکم ٹیکس حکومت کو ادا کرنا پڑے گا۔ 5 لاکھ روپے تنخواہ پر ماہانہ 74 ہزار 583 روپے انکم ٹیکس وفاق کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونگے۔ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس میں اضافہ سے حکومت کی سالانہ 80 ارب روپے سے زائد کی آمدنی متوقع ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题