بریگزٹ پارلیمنٹ سے منظور ہونے کے بعد مستعفی ہو جاؤں گی، تھریسامے   


کو شائع کی گئی۔ March 28, 2019    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

لندن: (یواین پی) برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے بڑا اعلان سامنے آیا ہے، برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ اور ملک کیلئے مدت پوری ہونے سے قبل مستعفی ہو جائیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کنزرویٹو پالیمنٹری گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بریگزٹ پر ہونے والے آئندہ مذاکرات میں حصہ بھی نہیں لوں گی۔دوسری جانب رکن پارلیمنٹ نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے حوالے سے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم معاہدے کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد مستعفی ہوجائیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانوی پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل سے متعلق وزیراعظم تھریسامے سے اختیار واپس لے لیا تھا اور تین جونیئر وزراء بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog