بلاول بھٹو زرداری لندن روانہ ہوگئے   


کو شائع کی گئی۔ September 29, 2020    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

کراچی (یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری لندن روانہ ہو گئے ہیں ،پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو لندن میں اہم سیاسی ملاقتیں کریں گے تاہم پاکستان پییپلز پارٹی کی جانب سے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری کی واپسی کے بارے میں کوئی حتمی بیان سامنے نہیں آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چئیرمین بلاول بھٹوزرداری خاموشی سے لندن روانہ ہوئے ہیں، جس کے بارے میں زیادہ شورشرابہ نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کے مطابق لندن میں اہم ملاقاتیں متوقع ہیں،واضح رہے کہ قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد اپوزیشن جماعتوں میں ہلچل مچ گئی ہے جبکہ شریک چئیرمین پی پی پی آصف علی زرداری اور فریال تالپور پر بھی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ۔خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پہلا اور ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے، اجلاس کل بروز منگل مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں ہوگا، شہباز شریف کی گرفتاری اور دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی جانب سے ہنگامی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے حکومت مخالف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پہلا اور ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اجلاس مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں آج بروز منگل سہہ پہر 3 ہوگا۔ اجلاس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے اہم رہنما شرکت کریں گے۔ اجلاس کے دوران شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔ جبکہ اپوزیشن کیخلاف دیگر کیسز کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس بلائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题