بلوچستان میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد   


کو شائع کی گئی۔ March 19, 2017    ·(TOTAL VIEWS 528)      No Comments

3
کوئٹہ (یوا ین پی)کوہلو اور سمنگلی میں ایف سی اورقانون نافذکرنے وا لے ا داروں نے تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنا دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوہلو میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر ایک کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے، برآمد اسلحے میں 6راکٹ، 5فیوز، 28کلو گرام بارود، کیمرے اور دیگر تخریبی مواد شامل ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی اورقانون نافذ کرنے والے ادارے نے سمنگلی میں بھی کارروائی کی تھی جس کے دوران4 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔سمنگلی سے برآمد کیے گئے اسلحے میں 5ایس ایم جیز، 3رائفلیں، 6ہینڈ گرینیڈ، 3راکٹ اور راونڈز شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes