بلوچستان کے بعد سندھ کے تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کا فیصلہ   


کو شائع کی گئی۔ February 27, 2020    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

کراچی (یواین پی) بلوچستان کے بعد سندھ کے تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کا فیصلہ، صوبے کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 27 اور 28 فروری کو بند رہیں گے، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے کے تعلیمی اداروں کو 2 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبے کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 27 اور 28 فروری کو بند رہیں گے۔ جبکہ کراچی کے تمام تعلیمی ہاسٹلز کو فوری خالی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبے کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں کرونا وائرس کیسز سامنے آنے کے بعد سے لوگ خوفزدہ ہیں، اسی لیے تعلیمی اداروں کو 2 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جبکہ واضح رہے کہ دوسری جانب بلوچستان کی حکومت نے کروانا وائرس کے خدشات کے باعث صوبے کے تعلیمی ادارے مزید 2 ہفتے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں جاری موسم سرما کی تعطیلات کو 29 فروری تک ختم ہو جانا تھا، تاہم اب تعطیلات میں مزید 2 ہفتے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ صوبے کے تعلیمی ادارے اب یکم مارچ کی بجائے 15 مارچ کو کھلیں گے۔یہ بھی واضح رہے کہ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کیسز کا کلینیکل اسٹینڈرڈ پروٹوکولز کے مطابق خیال رکھا جارہا ہے اور دونوں افراد کی حالت مستحکم ہے۔انہوں نے کہا کہ حالات کنٹرول میں ہیں اور گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme