بلوچستان کے ضلع ژوب میں 4 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ   


کو شائع کی گئی۔ June 8, 2019    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

 


کوئٹہ (یواین پی)بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی300کلومیٹرتھی جبکہ اس کا مرکز ژوب سے95کلومیٹر شما ل میں تھا،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے باعث کسی جانی یامالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes