بنگلا دیش ویمنز نے ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا   


کو شائع کی گئی۔ June 11, 2018    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

لاہور (یواین پی) بھارتی خواتین کا ایشیا کپ میں لگاتار ساتویں بار چیمپئن بننے کا خواب ادھورا رہ گیا، بنگلا دیش نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد بھارت کو 3 وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ویمن ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو ابتدائی تین وکٹوں کا نقصان جلد برداشت کرنا پڑا، بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور زبردست ففٹی سکور کی6 بار ایشیا کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنا سکی، بنگلا دیش نے مضبوط بھارتی ٹیم کا جم کر مقابلہ کیا۔ بنگالی خواتین نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر پورا کر کے ٹرافی اپنے کر لی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy