بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم ”آج“پاکستان پہنچے گی   


کو شائع کی گئی۔ February 5, 2020    ·(TOTAL VIEWS 94)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم (آج) بدھ کو پاکستان پہنچے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7 فروری سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم، راولپنڈی میں شروع ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کی ٹریننگ اور پریس کانفرنس کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم (آج) بدھ کو پاکستان پہنچے گی اسی روز دونوں ٹیمیں پریکٹس کریں گی اور دنوں ٹیموں کا ایک، ایک کھلاڑی پریس کانفرنس بھی کرے گا، اسی طرح 6 فروری کو صبح 10 بجے دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن کا آغاز کریں گی۔ دوپہر 12 بجے پاکستان کے کپتان اظہر علی اور بنگلہ دیش کے کپتان مومن الحق پری سیریز میڈیا کانفرنس کریں گے، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان ٹرافی کے ہمراہ فوٹو سیشن کرائیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题