بنگلہ دیش کے حالیہ انتخابات اور اپوزیشن کے الزامات ،اقوام متحدہ آزاد اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا   


کو شائع کی گئی۔ January 6, 2019    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

ڈھاکہ(یواین پی)اقوام متحدہ نے بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو بڑا جھٹکا دے دیا ،30 دسمبر کو ہونے والے عام انتخابات کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے،واضح رہے کہ حالیہ الیکشن کے نتیجے میں عوامی لیگ کی شیخ حسینہ کو مسلسل تیسری بار وزیر اعظم بننے کا موقع مل گیا تھا۔ اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش میں گذشتہ ہفتے ہونے والے قومی انتخابات کی غیر جانبدارانہ اور مکمل چھان بین کا مطالبہ اپوزیشن اتحاد کے ان الزامات کی روشنی میں کیا ہے کہ جس میں کہا گیا تھا کہ الیکشن میں دانستہ تشدد کیا گیا تھا اور کئی انتخابی حلقوں میں وسیع تر دھاندلی بھی کی گئی تھی۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ہم بنگلہ دیشی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انتخابی عمل کے دوران دھاندلی، تشدد کے واقعات اور انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کی مکمل طور پر فوری، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، جن کے باعث کئی انسانوں کی جانیں ضائع ہوئیں،سیاسی وابستگیوں سے بالکل قطع نظر قانونی طور پرذمہ دار افراد کو جواب دہ بنایا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے حالیہ عام انتخابات میں ایک بار پھر وزیر اعظم شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ اور اس کی حامی سیاسی جماعتوں پر مشتمل اتحاد نے پارلیمان کی 90 فیصد سے زائد سیٹیں جیت لی تھیں،سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں نے ان انتخابی نتائج کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ عوامی لیگ نے حالیہ انتخابات میں کامیابی انتخابی دھاندلی، بے قاعدگیوں اور اس تشدد کے نتیجے میں حاصل کی ہے، بنگلہ دیش کے حالیہ انتخابات نے کم از کم بھی 19 افراد کی جان لے لی تھی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme