بوریوالا،ٹریفک حادثہ میں پولیس اہلکار جان بحق دوافراد شدید زخمی   


کو شائع کی گئی۔ November 20, 2020    ·(TOTAL VIEWS 28)      No Comments

حسنین حیدر کو سینکڑوں سوکواران کی موجودگی میںمقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
بورےوالا(یواین پی)المناک ٹریفک حادثہ میں شاہ فیصل کالونی کے رہائشی پولیس کانسٹیبل حسنین حیدر ٹریفک حادثہ میں جان بحق جبکہ ان کے دو ساتھی شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح شاہ میں تعینات نوجوان کانسٹیبل حسنین حیدر تھانہ گگو منڈی کی حدود میں سڑک کنارے کھڑے مزدا اور سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرانے سے موقع پر ہی جان بحق جبکہ دو ساتھی شدید زخمی ہوگئے پٹرولنگ پولیس کچی پکی میں تعینات پولیس اہل کار راحیل شدید زخمی ہیں جبکہ تیسرا ساتھی فیاض ولد ارشد علی سکنہ شاہ فیصل کالونی بھی شددید زخمی ہے دونوںزخمی افراد کو ملتان ریفر کردیا گیا ملتان ریفر ہونے والوں کی ایک ایمبولنس راستے میں الٹ گئی ساتھ جانے والے اشفاق احمد احمد ولد رشید احمد سکنہ شاہ فیصل کالونی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے واضح رہے اشفاق احمدکے والد پانچ روز قبل انتقال کر گئے تھے پٹرولنگ پولیس کچی پکی میں تعینات پولیس اہل کار راحیل کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جبکہ فیاض کی حالت خطرے سے باہر ہے تینوں افراد کار پر سوار ہو کر عارف والا جا رہے تھے کہ ٹرالر سے ٹکرا گئے المناک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی شمس الدین موقع پر پہنچ گئے اور گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حادثہ کو نہایت افسوسناک قرار دیا حسنین حیدر کو سینکڑوں سوکواران کی موجودگی میں بی ٹی ایم والے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ان کی نمازجنازہ میں ہرمکتبہ فر کے لوگوں نے شرکت کی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog