بورے والا، ڈاکٹرمرزا مختاربیگ کے ہومیو اسٹورکے تالے توڑ کر نامعلوم چورتقریباً دس ہزار کی نقدی لے اڑا   


کو شائع کی گئی۔ October 26, 2017    ·(TOTAL VIEWS 184)      No Comments
بورے والا (یواین پی) گزشتہ روز نامعلوم چور دن کی اجالے میں صبح آٹھ بجےاسٹور کے تالے توڑ کر تقریباً دس ہزار کی نقدی لے اڑا ۔ تفصیل کے مطابق ای بلاک میں واقع لاثانی ہومیو اسٹورپہ ڈاکٹر مرزا مختار بیگ پہنچے تواسٹو کے تالے ٹوٹے ہوئے اور مین دروازہ کھلا ہوا تھا اسی دوران اسٹور میں موجود نامعلوم چورتیزی اور عجلت سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا اور جاتے ہوئےنقدی تقریبا دس ہزار بھی ساتھ لے اڑا واضح رہے چار روز قبل گلی نمبر 4 محمد نگر ملتان روڈ پہ ہومیو پیتھک ڈاکٹرمحمد اشفاق فضل کے کلینک سے بھی نامعلوم چور دوکان کا تالا توڑ کر تقریباًدس ہزار کی نقدی لے گئے تھےبورے والا ہومیو پیتھک ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے چوری کی وارداتوں کی مذمت کرتے ہوئے نامعلوم چور پکڑنے کا مطالبہ کیا۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes