بولیویا کی قائم مقام صدر میں کورونا وائرس کی تصدیق   


کو شائع کی گئی۔ July 10, 2020    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

سیوکر(یواین پی) بولیویا کی قائم مقام صدر میں کورونا وائرس کی تصدیق۔ صدر اینز لاطینی امریکہ کی تیسری لیڈر ہیں جو کورونا وائرس کا شکار ہوئیں، اس سے قبل برازیل کے صدر جائر بولسونارو بھی کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جہاں لاطینی امریکہ کے عام عوام تیزی سے کورونا کی لپیٹ میں آ رہے ہیں وہاں سیاسی رہنما بھی محفوظ نہیں رہے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق بولیویا کی قائم مقام صدر اینز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔رپورٹس کے مطابق صدر اینز نے اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع ٹوئیٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو کے ذریعے دی ہے۔ ویڈیو پیغام میں صدر اینز نے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ٹھیک ہوں اور قرنطینہ سے کام جاری رکھوں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog