بگ بیش لیگ: حارث رؤف کی شاندار باؤلنگ کا سلسلہ جاری، ملبورن نے سڈنی تھنڈرز کو ہرا دیا   


کو شائع کی گئی۔ February 7, 2020    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

ملبورن: (یواین پی) بگ بیش لیگ (بی بی ایل) ٹیم میلبورن سٹارز نے دوسرے کوالیفائر میچ میں حارث رؤف کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت سڈنی تھنڈرز کو 28 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔تفصیلات کے مطابق میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں میلبورن سٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔مارکوس سٹوئنس نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 54 گیندوں پر 3 چھکوں اور7 چوکوں کی مدد سے 83 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ نک لارکن نے 49 گیندوں پر 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 83 رنز بنائے۔سڈنی تھنڈرز کی جانب سے ڈینیل سیمز سب سے مہنے باﺅلر ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز میں 41 رنز دئیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے جبکہ کرس مورس نے 4 اوورز میں 30 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ہدف کے تعاقب میں سڈنی تھنڈرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز ہی بنا سکی اور یوں میلبورن سٹارز نے 28 رنز سے میچ جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ملبورن سٹارز کی جانب سے ایک مرتبہ پھر حارث رﺅف نے انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے 4 اوورز میں صرف 17 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نتھن کولٹرنیل اور ایڈم زامپا نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme