بھارت،مہاراشٹر میں شدید گرمی سے ریلوے ٹریک مڑ گیا،درجہ حرارت40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ   


کو شائع کی گئی۔ March 30, 2018    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments


نئی دہلی /مہاراشٹر(یوا ین پی)بھارت کے مختلف حصوں میں سورج آگ برسا رہا ہے، نئی دہلی، ممبئی اور ریاست تلنگانہ میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ،مہاراشٹر میں گرمی کی شدت سے ریلوے ٹریک مڑ گیا۔نئی دہلی، ممبئی اور ریاست تلنگانہ میں گرمی کی لہر جاری ہے۔نئی دہلی کے کئی علاقوں میں گزشتہ روز درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 2010 کے بعد سے مارچ کے مہینے کا دوسرا گرم ترین دن ریکارڈ بن گیا ہے۔ریاست تلنگانہ میں آئندہ 3 روز تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔مہاراشٹر میں شدید گرمی سے ریلوے ٹریک متاثر ہوگیا،بدل پور اور امبر ناتھ اسٹیشن کے درمیان موجود ریل کی پٹری گرمی کی شدت سے مڑگئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes