بھارتیوں کے سر پر آئی ایس پی آر کا خوف سوار ہو گیا   


کو شائع کی گئی۔ April 3, 2019    ·(TOTAL VIEWS 35)      No Comments

نئی دہلی: (یواین پی) بھارتی میڈیا نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کو آئی ایس آئی سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی “عزم نو” مہم بھارتی کولڈ سٹارڈ ڈاکٹرائن کا توڑ ہے۔ بالاکوٹ واقعہ کے بعد بھی آئی ایس پی آر نے اہم کردار ادا کیا۔بھارتی دفاعی ماہرین نے تسلیم کیا ہے کہ انفارمیشن کی جنگ میں پاکستان کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہے۔ بھارت کو آئی ایس پی آر کے سائبر آپریشن سے خبردار رہنا ہوگابھارتی دفاعی ماہرین نے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کو جنوبی ایشیا کا گیرازیموف قرار دیدیا ہے۔ خیال رہے کہ ہائبرڈ وار کا نظریہ سب سے پہلے روسی جنرل گیرازیموف نے 2018ء میں پیش کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme