بھارتی فوجی کی دہشت گردی، پانچ کشمیری نوجوان شہید کر دیئے   


کو شائع کی گئی۔ February 11, 2019    ·(TOTAL VIEWS 20)      No Comments

سرینگر: (یواین پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے فوجی دہشت گردی کے دوران پانچ کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔ ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے زبردست احتجاج کیا۔ بھارتی فورسز کے پیلٹ گن کے فائر سے متعدد نوجوان زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع کلگام کے گاؤں کیلام میں بھارتی فوج نے آپریشن کرتے ہوئے نوجوانوں کو شہید کیا۔ ظالمانہ کاروائی کے خلاف کشمیریوں نے زبردست احتجاج کیا۔بھارتی فوج نے مظاہرین پر پیلٹ گن کے فائر کیے جس سے متعدد نوجوان زخمی ہو گئے۔ پیلٹ گن کے فائر سے زخمی بارہ نوجوانوں کو ہسپتال پہنچایا گیا۔بھارتی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی ہے۔ مقبوضہ وادی میں آج معروف کشمیری رہنما مقبول بھٹ شہید کی برسی پر مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog