بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا   


کو شائع کی گئی۔ October 14, 2017    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments

سری نگر۔۔۔  بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی سے ضلع پلوامہ میں تین کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک متعدد کشمیری شہید اور پیلٹ گنوں کے استعمال سے نابینا بھی ہوچکے ہیں۔

 بھارتی فوج کی جانب سے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن اور محاصرے کے دوران 2 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کی ریاست دہشت گردی کے خلاف مظاہرین پر امن مظاہرہ کررہے تھے لیکن قابض بھارتی فوج نے نہتے مظاہرین پر پیلٹ گنوں کا استعمال کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے درجنوں کشمیری زخمی اور فائرنگ سے مزید ایک نوجوان شہید ہوگیا۔

واضح رہےکہ مقبوضہ کشمیر میں ان دنوں خواتین کی چٹیا کاٹنے کے واقعات میں بھی تیزی سے اضافہ ہواہے جس کے خلاف وادی میں حریت قیادت کی اپیل پر احتجاج کیا جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes