بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ،سپاہی نعمت ولی شہید،پاک فوج کا دشمن کو موثر جواب،دشمن کی کئی چوکیاں تباہ   


کو شائع کی گئی۔ October 10, 2019    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی)بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی،بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے سپاہی نعمت ولی نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 2 خواتین زخمی ہو گئیں،پاک فوج نے دشمن کو فوری اور موثر جواب دیاجس کے نتیجے میں بھارتی فوج کی کئی چوکیاں تباہ ہو گئیں،پاک فوج کی کارروائی میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے سپاہی نعمت ولی شہیدہوگیا،آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بروہ اورچڑی کوٹ سیکٹر پرفائرنگ کی،بھارتی فوج کی فائرنگ سے سیرن گاوَں کی 2 خواتین زخمی بھی ہوئیں،پاک فوج نے بھارتی فوج کو فوری اور موثر جواب دیا،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی پر دشمن کی گنوں کو سانپ سونگھ گیا،پاک فوج کے جوابی حملے میں بھارتی فوج کی کئی چوکیاں تباہ ہو گئیں،پاک فوج کی کارروائی میں دشمن کے فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes