بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون زخمی   


کو شائع کی گئی۔ August 21, 2020    ·(TOTAL VIEWS 25)      No Comments

مظفر آباد(یو این پی)بھارتی فورسزکی ایل اوسی کےسیکٹرسبزکوٹ پربلااشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 70 سالہ خاتون شہری زخمی ہوگئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل او سی کی شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے سبزکوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے کھوئی گائوں کی ستر سالہ خاتون زخمی ہو گئی۔ جب کہ پاک فوج نے بھی بھارتی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes