بھارتی چاند مشن میں ناکامی پر وینا ملک نے تنقیدی نشتر چلا دیئے   


کو شائع کی گئی۔ September 8, 2019    ·(TOTAL VIEWS 29)      No Comments

لاہور: (یواین پی) معروف اداکارہ وینا ملک نے بھارتی چاند مشن کی ناکامی پر مودی سرکار پر تنقیدی نشتر چلا دیئےاداکارہ وینا ملک نے بھارتی مشن کی ناکامی پر مزاح ٹویٹس کیے۔ اداکارہ نے مشن کا مذاق اڑاتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ’چندا نے بھارت کو ماموں بنادیا۔‘اداکارہ کا ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ بھارتیوں کو ٹوائلٹس کی زیادہ ضرورت ہے۔وینا ملک نے ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ چاند پر بھارتیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔یہ سلسلہ یہی نہیں رکا اداکارہ نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت میں جلد خبر بننے والی ہے کہ مشن کی ناکامی میں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ہاتھ ہے۔یاد رہے کہ بھارت کو گزشتہ شب دنیا میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑا، ماہرین چاند کی سطح پر لینڈنگ کی کوشش کرنے والے روبوٹک خلائی جہاز وکرم سے رابطہ کھو بیٹھے۔ چندر یان ٹو مشن کی ناکامی سے بھارت کو 900 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا، اب بھارت کو چاند کی سطح پر اپنے خلائی جہاز اتارنے میں کامیاب ہونے والی اقوام میں شامل ہونے کیلئے اگلے مشن کا انتظار کرنا پڑے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme