بھکر کے نوجوان نے 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگانے کا ریکارڈتوڑ دیا   


کو شائع کی گئی۔ August 17, 2020    ·(TOTAL VIEWS 22)      No Comments

بھکر (یواین پی) یوں تو پاکستان کے ٹیلنٹ اور نوجوانوں کی قابلیت کی کئی مثالیں موجود ہیں اور ایسی کتنی ہی ایجادات ہیں جن میں پاکستانی طلباءاور نوجوان پیش پیش رہے اور اپنی قابلیت کا مظاہرہ کرتے رہے جن میں خصوصاً یونیورسٹی کے طالبعلموں کے چند نام مشہور ہیں تاہم ُپاکستانی مزدور طبقہ بھی کسی طور کم نہیں ، پہلے ایک نوجوان نے 11موٹر سائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگا کر سب کو حیران کر دیا تھا تو ایک اور نوجوان اسکا بھی ریکارڈ توڑ کر سب لوگوں کو حیرت میں ڈال دیاہے۔بھکر کے باصلاحیت نوجوان نے 12 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ بھکر کے علاقہ بہل نشیب کے رہائشی نوجوان دلاور خان بلوچ نے اہل علاقہ کی موجودگی میں 12 موٹرسائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگانے کا مظاہرہ کیا اور کامیابی کے ساتھ تمام موٹر سائیکلوں کو پار کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy