بہترین کار کردگی دکھانے والے افسران ہمارے معاشرے کا فخر ہیں ڈی پر او اوکاڑہ عمر سعید ملک   


کو شائع کی گئی۔ February 18, 2020    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی) ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک اور ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر وسیم اختر نے طیب شہدی پولیس لائن میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹر انسپکٹر رائے اسماعیل اور رفت اللہ جتوئی اور محمد علی انچارج ڈرائیونگ اسکول انسپکٹر طیب علی شاہ کو بہترین ڈرائیونگ سکول میں کار کردگی دکھانے پر تعریفی سر ٹیفیکیٹ سے نوازا گیا اور پولیس افسران کو بھی بہترین کار کردگی دکھانے پر تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس اوکاڑہ وسیم اختر نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ ٹریفک پولیس کے اس ڈرائیونگ سکول میں عوام بڑے جوش و جذبے کے ساتھ ڈرائیونگ سیکھنے آرہے ہیں اور ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر رہے ہیں۔جس سے حادثات میں کمی آرہی ہے ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران ہمارے معاشرے کا فخر ہیں اور ہم نے انہیں بہترین کارکردگی دکھانے پر تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy