بیرون ملک سے ملتان آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو سکھر ائیرپورٹ پر اتارنا پڑ گیا   


کو شائع کی گئی۔ July 5, 2020    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

سکھر (یواین پی) بیرون ملک سے ملتان آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو سکھر ائیرپورٹ پر اتارنا پڑ گیا، بشکک سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 9514 کو موسم کی خرابی کی وجہ سے سکھر میں لینڈ کروایا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں خاص کر سندھ میں مون سون بارشوں کا سسٹم داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث ہفتے کی شب کو کئی علاقوں میں آندھی طوفان کیساتھ موسلادھار بارش شروع ہوئی جو اب تک جاری ہے۔بتایا گیا ہے کہ موسم کی اس خرابی کے باعث پی آئی اے کی ایک پرواز کا سکھر ائیرپورٹ پر لینڈ کروایا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 9514 بشکک سے ملتان آ رہی تھی، جب موسم کی شدید خرابی کے باعث اس کا رخ سکھر کی جانب موڑ دیا گیا۔ طیارے کی سکھر ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ موسم کی صورتحال بہتر ہوتے ہی طیارے کو ملتان کیلئے روانہ کر دیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes