بیرون ممالک سے عمرہ زائرین کی آمد اتوار سے شروع ہوگی   


کو شائع کی گئی۔ October 27, 2020    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) سعودی عرب آئندہ اتوار سے بیرون ممالک سے آنے والے زائرین کا خیر مقدم کرے گا اور ہر ہفتے دس ہزار عمرہ زائرین کی آمد متوقع ہے۔مملکت میں تقریباً 500 عمرہ کمپنیوں کو ریلیف ملے گا جو کورونا بحران سے متاثر ہوئی ہیں۔وزارت حج واتوار عمرہ نے تمام عمرہ کمپنیوں و اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے استقبال کے سلسلے میں مقررہ قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کریں۔ اتوار سے بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کا خیر مقدم کرے گاوزارت حج و عمرہ نے کہا ہےکہ خارجی معتمرین یکم نومبر 2020ء سے بیرون مملکت سے عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچیں گے زائرین کے لیے ایس او پیز جاری کردیے گئے ہیں جن کے تحت 18 سال سے 50 سال عمر والوں ہی کو عمرہ پر آنے کی اجازت ہوگی۔ زائرین کو پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ پیش کرکے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ کووڈ 19 وائرس سے پاک ہیں۔ سرٹیفکیٹ زائر کے ملک میں ایسے ادارے ہی کا قابل قبول ہوگا جو مملکت کے سسٹم پر ہیں۔
مسجد الحرام میں عمرہ اور نماز نیز مسجد نبوی کی زیارت اور روضہ شریفہ میں نماز کے لیے پیشگی بکنگ کرانا ہوگی۔یہ بکنگ اعتمرنا ایپ کے ذریعے کرائی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme