بیمار والد سے ملنے کے لیے بے تاب وقار یونس آسٹریلیا میں پھنس گئے   


کو شائع کی گئی۔ September 11, 2020    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments


سڈنی(یواین پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ وقار یونس کے والد اس وقت شدید علیل ہیںجس کے لیے وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں تاہم ایسے میں آسٹریلیا میں پھنس گئے ہیں۔قومی ٹیم کے ہمراہ دورہ انگلینڈ پر موجود وقار یونس ٹور مکمل کرنے کے بعد اپنے اہل خانہ کے پاس آسٹریلیا پہنچے۔سڈنی پہنچنے کے بعد وہ نیو ساوتھ ویلز کوویڈ 19 پروٹو کولز کے تحت 14 روز قرنطینہ میں چلے گئے۔تاہم اسی دوران لاہور میں ان کے والد کی طبیعت شدید خراب ہوئی اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔والد کی بیماری کی اطلاع ملتے ہی وقار یونس بھی پریشان ہوگئے، تاہم وہ اس وقت قرنطینہ مکمل کر رہے ہیں جس کے باعث انہیں وہاں سے نکلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔وقار یونس پاکستان آنے کے لیے کوشاں ہیں لیکن انہیں نیوساوتھ ویلز قوانین کے مطابق قرنطینہ بھی مکمل کرنا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme