بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا؛سشما سوراج کا ٹویٹ   


کو شائع کی گئی۔ September 12, 2018    ·(TOTAL VIEWS 32)      No Comments

نئی دہلی (یواین پی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر جہاں پوری قوم سوگ میں ڈوبی ہے تو وہیں بھارتی وزیر خارجہ سوشما سوراج بھی اپنا دکھ نہ چھپا سکیں جنہوں نے اس دل گرفتہ خبر پر شریف خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سشما سوراج نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا” نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ میں غم میں ڈوبے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتی ہوں، خدا ان کو ابدی سکون عطاءفرمائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题