تحریک انصاف نے جمیعت علماء اسلام کے خلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کردیا   


کو شائع کی گئی۔ January 26, 2021    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) تحریک انصاف نے جمیعت علماء اسلام کے خلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کردیا۔پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جے یو آئی کے سابق رہنما حافظ حسین احمد کے ٹی وی انٹرویو کا ٹرانسکرپٹ شامل ہے جس میں حافظ حسین احمد نے فضل الرحمن کے لیبیا اور عراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان سمیت جے یو آئی کے کئی رہنما دونوں ممالک لیبیا اور عراق کا متواتر دورہ کرتے تھے، جمعیت علماء اسلام کے خلاف الیکشن ایکٹ کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog