تربت:سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،بارودی سرنگ پھٹنے سے 6 اہلکار شہید   


کو شائع کی گئی۔ December 15, 2018    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

تربت (یواین پی) تربت کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بارودی سرنگ پھٹنے سے 6 سیکیورٹی اہلکار شہید، 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے تربت کے علاقے بلیدہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دہشتگردوں کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 جوان جام شہادت نوش کر گئے، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار گل شہادت اور سپاہی انور کا تعلق کرک سے ہے، ا نائیک لال خان کا تعلق لکی مروت، نائیک سجاد کا تعلق لودھراں سے ہے، نائیک نواز کا تعلق تونسہ شریف اور سپاہی سجاد کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes