ترشاوہ پھلوں کی بہترین پیداوارکیلئے سنگترے اور مالٹے کی منظور شدہ اقسام کا اعلان

Published on September 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments


فیصل آباد(یوا ین پی)محکمہ زراعت نے ترشاوہ پھلوں کی بہترین پیداوار کے حصول کیلئے سنگترے اور مالٹے کی منظور شدہ اقسام کا اعلان کردیا۔ باغبان سنگترے کی اقسام کم بیج والا کنو،ہنی مینڈرین،کلیمنٹائن اور مالٹے کی اقسام سیلیسٹیانہ،مارش ارلی،ٹراکو، نیولینا،مورو بلڈ،اولینڈا ویلنشیاء کی کاشت کو ترجیح دیں تاکہ انہیں نہ صرف اعلیٰ معیار کے ترشاوہ پھل کی شاندار پیداوار مل سکے بلکہ بین الاقوامی سطح پر ذائقے کے لحاظ سے انتہائی پسند کی جانیوالی ان اقسام کی زیادہ سے زیادہ بر ۱ٓمد سے قیمتی زر مبادلہ کا حصول بھی ممکن ہوسکے۔ ایک ملاقات کے دوران محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ ترشاوہ پودے لگانے کا بہترین وقت اور موسم ستمبر اور اکتوبر کا مہینہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان مہینوں میں لگائے جانیوالے تر شاوہ پھلوں کے پودے موسم کی دھوپ سے متاثر نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ان مہینوں میں ترشاوہ پودوں کے مرنے یا مرجھانے کا امکان بھی بہت کم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکے برعکس موسم بہار میں لگائے گئے ترشاوہ پھلوں کے پودوں کا گرمی کی شدت اور پانی کی کمی کے باعث مرجانے اور مرجھانے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باغبان مزید معلومات یا رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے عملہ یا ماہرین زراعت سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes