تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں پولیس پارٹی پر فائرنگ ، نامعلوم ڈاکو پولیس مقابلہ میں ہلاک ۔   


کو شائع کی گئی۔ February 5, 2020    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی)تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں پولیس پارٹی پر فائرنگ ،نامعلوم ڈاکوکراس فائرنگ میں ہلاک تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ اے ڈویژن پولیس معمول کی گشت پر تھی جب پولیس موبائل دربار قربان شاہ سے پل ایل بی ڈی سی جارہی تھی تو اچانک تین کس نامعلوم ڈاکو مسلح آتش اسلح موٹر سائیکل پر سوار سامنے آگئے جن کو روکنے کی کو شش کی گئی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کردی تو پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خود اختےاری کے تحت فائرنگ کی کچھ دےر بعد فائرنگ رک گئی پولیس پارٹی نے حفاظتی جیکٹ اور سرچ لائٹ کی مددسے ملزمان کی تلاش شروع کی تو ایک کس نامعلوم ڈاکو کی نعش ، رپیٹر 12بور میگزین والا ، پسٹل 30بور اور 70سی سی موٹرسائیکل بلا نمبری برآمدہوئی کراس فائرنگ کے دوران ایک نامعلوم ڈاکو ہلاک ہو گیا ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت تاحال نہ ہو ئی ہے جبکہ دو ڈاکو رات کی تاریکی اور فصلوں کا فائد ہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی سٹی سرکل ندےم افضال کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جو تمام تر وسائل کو بروے کار لاتے ہوئے نامعلوم ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے مقابلہ میں حصہ لےنے والی ٹیم کو شابا ش دی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog