تھانہ صدر پولیس کی کاروائی7 ڈاکو گرفتار بھاری مقدار میں مال مسروقہ نقدی اور اسلحہ برآمد   


کو شائع کی گئی۔ August 12, 2020    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

اوکاڑا (یو این پی) ایس پی انویسٹی گیشن شمس الحق درانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اوکاڑہ میں چور ڈاکو اور قبضہ مافیا کی کوئی جگہ نہیں ہے کوئی تہوار ہو تو پولیس کی ڈیوٹی میں اضافہ ہو جاتا ہے ایک طرف پولیس لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرتی ہے اور دوسری جانب جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لاتی ہے جرائم پیشہ افراد عید کے آتے ہی متحرک ہو جاتے ہیں شہر کے گردونواح اور بائی پاس کےپاس اپنی مذموم کارروائیاں کرتے ہیں اس کے پیش نظر ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک کی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر سرکل ظفر اقبال ڈوگر ۔ایس ایچ او تھانہ صدر عمران علی ٹیپو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت کرکے بد نام زمانہ دو دکیت گینگ دلدار عرف دلداری گینگ عمران عرف عمرانی بھٹی گینگ کے ساتھ افراد کو گرفتار کرلیا یہ ڈاکو پرانے ڈکیتی فائر مارنے سے بھی اجتناب نہیں کرتے تھے آپ کو کے قبضہ سے بھاری مقدار میں مال مسروقہ اسلحہ اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے ڈی پی او عمر سعید ملک نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes