تھیٹرز کی بندش ختم کرکے فنکاروں کا معاشی قتل عام روکا جائے ایم اے ٹھاکر کامیڈین   


کو شائع کی گئی۔ May 18, 2020    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

تھیٹرز کا نہ کھولنا فنکار برادری کے ساتھ ناروا سلوک سمجھ سے بالاتر ہے اداکار کی گفتگو
لاہور(یواین پی)فنکاربرادری کا معاشی قتل عام ختم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ عید کے پرمسرت موقع پر احتیاطی تدابیر کے ساتھ تھیٹرز کھولنے کی اجازت دی جائے کیونکہ پچھلے دوماہ سے تھیٹرز سے منسلک افرادمکمل طور پہ فارغ بیٹھے ہوئے ہیںفارغ رہنے سے گھروں میں فاقہ مستیوں کا دور چل رہا ہے ان خیالات کا اظہار اداکار ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے یواین پی سے باتیں کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاﺅن میں نرمی سے جہاں دیگرکاروبار کو کھولنے کی اجازت ملی ہے وہاں تھیٹرز کا نہ کھولنا فنکار برادری کے ساتھ ناروا سلوک سمجھ سے بالاتر ہے ہمارا اعلی حکام سے پرزور مطالبہ ہے کہ میٹھی عید پہ تھیٹرز کی بندش ختم کرکے فنکاروں کا معاشی قتل عام روکا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog