جدہ ، تحریک لبیک اسلام کے زیر اہتمام ماہانہ اجلاس کا انعقاد   


کو شائع کی گئی۔ October 10, 2018    ·(TOTAL VIEWS 144)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ٹی ایل آئی (جدہ ریجن) کے نو منتخب خزانچی حافظ تنویر احمد نے حاصل کی، جس کے بعد عبدالرحمن اور محمد احسان نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ بعد ازاں تحریک لبیک اسلام پاکستان کے نائب صدر ماسٹر ابرار احمد کا کہنا تھا کہ علمائے کرام پر بڑھتے ہوئے سیاسی اور لفظی حملوں کو روکنا ہو گا، اور علمائے حق کے خلاف اٹھنے والے ہر قسم کے پراپیگنڈے کو اپنے قلم اور اپنے عمل سے شکست دینا ہو گی۔ آپ نے خصوصی طور پر سوشل میڈیا پر علماء کرام کی کردار کشی کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ کسی بھی مسلک یا سیاسی پارٹی سے وابستہ علمائے کرام کے خلاف بیان بازی کو رد کرتے ہوئے حقائق اور شرعی قوائد و ضوابط کو اجاگر کیا جائے۔اجلاس سے خصوصی طور پر صدر تحریک لبیک اسلام سعودی عرب حافظ محمد قمررضا نے مختصرا ٹیلیفونک خطاب میں اہم تقرریوں کا اعلان کرتے ہوئے ممبران کو ان کی زمینداریوں کی نشاندہی کروائی۔ آپ نے تحریک لبیک اسلام جدہ ریجن کے تمام ممبران اور کارکنان کی محنتوں اور جزبوں کو سراہا، اور تحریک لبیک اسلام پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی جانب سے جاری کردہ منشور اور نظریئے کو ہر سو پہنچانے کی تلقین فرمائی، جس پر حال لبیک کے نعروں سے گونج اٹھا۔ تقریب کے اختتام پر آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا، جس کے بعد تحریک لبیک اسلام اور پاکستان کے پرچم کی سربلندی اور قائد تحریک مفکر اسلام ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کے مشن کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog