جرمنی کے شہر ہناؤ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک   


کو شائع کی گئی۔ February 20, 2020    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

برلن (یواین پی) جرمنی کے شہر ہناؤ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک، پولیس کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی، دو مخلتف مقامات پرفائرنگ کے پر تشدد واقعات میں کم از کم 8 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق جرمنی کے مقامی میڈیا نے رپوٹ کیا ہے کہ جرمنی کے شہر ہناؤ اور قریبی کیسسلسٹٹ میں دو مختلف بارز پر فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں پولیس کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی دیکھی جا سکتی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ابتدائی طور پر کم از کم 8 افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم ہلاکتوں سے متعلق ابھی تک کوئی مستند خبر نہیں آئی نہ ہی کسی سرکاری ذرائع سے ہلاکتوں کی تصدیق ہو سکی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog