جسٹس قاضی فائز کو حکومت نہیں ہٹاسکتی، یہ جوڈیشل کونسل کا معاملہ ہے: چیف جسٹس   


کو شائع کی گئی۔ June 10, 2019    ·(TOTAL VIEWS 26)      No Comments

لندن: (یو این پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو حکومت نہیں ہٹا سکتی، یہ سپریم جوڈیشل کونسل کا معاملہ ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کیمبرج یونیورسٹی میں کیمبرج یونین کے پروگرام میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران چیف جسٹس پاکستان سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی لندن میں پراپرٹیز کے متعلق سوال کیا گیا کہ کیا آپ جسٹس فائز سے منی ٹریل مانگیں گے؟اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ پاکستانی عدالتوں کا مسئلہ ہے وہ اس پر یہاں کچھ نہیں کہہ سکتے، اپنےججز پر اعتماد کریں، وہ انصاف کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی، یہ جوڈیشل کونسل کا معاملہ ہے۔یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائیکورٹ جسٹس کے کے آغا کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا جس کی سماعت سپریم جوڈیشل کونسل میں 14 جون کو ہوگی۔ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ہائی کورٹ کے 2 ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر رکھے ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق ان ججز میں لاہور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے ایک، ایک جج بھی شامل تھے۔لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج فرخ عرفان چونکہ سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی کے دوران استعفیٰ دے چکے ہیں اس لیے ان کا نام ریفرنس سے نکال دیا گیا ہے۔صدارتی ریفرنسز پر سماعت کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 14 جون کو طلب کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور دیگر فریقین کو نوٹسز بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes