جعلی پیرنے شادی کاجھانسہ دے کرغریب چرواہے کوایک لاکھ کاچونالگادیا   


کو شائع کی گئی۔ September 14, 2018    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

غریب چرواہے یٰسین بھٹی کی ڈی پی اووہاڑی،ڈی ایس پی بوریوالااورایس ایچ اوتھانہ گگومنڈی سے کاروائی کی اپیل
بورے والا(یواین پی) جعلی پیرنے شادی کاجھانسہ دے کرغریب چرواہے کوایک لاکھ کاچونالگادیا۔مرضی پورہ گلی نمبر1کارہائشی ڈبہ پیرغفارکئی سالوں سے پیری فقیری کی آڑمیں لوگوں کولوٹ رہاہے۔ایک لاکھ روپے کاتعویذلیتے ہی اگلے روزشادی ہوجائے گی۔جعلی عامل عبدالغفارکادعویٰ۔غریب چرواہے یٰسین بھٹی کی ڈی پی اووہاڑی،ڈی ایس پی بوریوالااورایس ایچ اوتھانہ گگومنڈی سے کاروائی کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں187۔ای بی کے رہائشی محنت کش یٰسین بھٹی نے بتایاکہ میں بکریاں چرواتاہوں اس دوران میری ملاقات مرضی پورہ گلی نمبر1بوریوالاکے رہائشی عبدالغفارسے ہوئی جس نے بتایاکہ پیرہوں اورتعویذگنڈے کاکام کرتاہوں تم اکرمجھ سے تعویذلوتوچنددنوں میں تمہاری شادی ہوجائے گی اوراس کے عوض تمہیں مجھے ایک لاکھ روپے دیناہوں گے۔یٰسین بھٹی نے بتایاکہ میں نے پیرکومختلف اوقات میں74000روپے نقدی اوردوبکریاں دیں۔تعویذلینے کے باوجودجب میری شادی نہ ہوئی اورمیں نے اپنے رقم اوربکریوں کی واپسی کامطالبہ کیاتوجعلی پیرمجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگااورکہتاہے کہ میں دم کرکے تمہیں بھسم کردوں گا۔جعلی پیرعبدالغفاراپنے آستانہ پرآنے والے درجنوں افرادکے سامنے کہاکہ پولیس کے کئی اعلیٰ افسران میرے مریدہیں اوروہ مجھ سے دم درودکرواتے ہیں اگردوبارہ رقم کی واپسی کامطالبہ کیاتوتمہیں کسی جھوٹے مقدمہ میں جیل بھجوادوں گا۔یٰسین بھٹی نے بتایاکہ ڈبہ پیرعبدالغفارگگومنڈی شہرسے مزیدکئی افرادسے پیری فقیری کی آڑمیں لاکھوں روپے لوٹ چکاہے۔غریب چرواہے یٰسین بھٹی کی ڈی پی اووہاڑی،ڈی ایس پی بوریوالااورایس ایچ اوتھانہ گگومنڈی رائے محمداکرم انسپکٹرسے انصاف دلائے جانے کی اپیل۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes