جماعت اسلامی خانیوال ایک روزہ اجتماع کا انعقاد   


کو شائع کی گئی۔ February 18, 2020    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments

عبدالحکیم(یواین پی)جماعت اسلامی خانیوال ایک روزہ اجتماع کا انعقاد ،مستقبل کےلئے منصوبہ بندی کی گئی،تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی ضلع خانیوال کا اجتماع کبیروالا میں منعقد ہوا، مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی صوبہ جنوبی پنجاب راو محمد ظفر اور جنرل سیکرٹری صہیب عمار صدیقی تھے، پروگرام کی صدارت ضلعی امیر ہارون ا لرشید نظامی ایڈوکیٹ نے کی جبکہ چاروں تحصیلوں کے امرا ءواراکین جماعت کی کثیرتعداد شریک ہوئی،اجتماع میں تحصیل امراءسے انکی کارکردگی رپورٹس لی گئیں اور آئندہ کا لائحہ عمل پیش کیا اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری مہر صدام سیال اورذمہ داران نے سال 2019 کی کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔شرکاءنے جماعت اسلامی کے کام کو بہتر کرنے کے لیے تجاویز پیش کیں اورآخر میں امیر جماعت اسلامی صوبہ جنوبی پنجاب راومحمد ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں کو اللہ کی حاکمیت کی طرف بلاتے ہیں اور غیراللہ کی غلامی سے روکتے ہیں ۔اجتماع کی میزبانی کے فرائض ڈاکٹر عبدالرزاق مجاہد امیر جماعت اسلامی تحصیل کبیر والا، نائب امیر جماعت اسلامی تحصیل کبیر والا عارف تھراج ،قیم تحصیل کبیر والا قاری زاہد، صدرسیاسی کمیٹی تحصیل کبیر والا کاشف بندیشہ نے سرانجام دیئے، میڈیا کوریج عمران تھراج انچارج میڈیا سیل تحصیل کبیر والا نے کی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy