جمبر،ضلعی چئیرمین راناسکندر حیات کی ہدایت پر ویسٹ بیگ کی تقسیم   


کو شائع کی گئی۔ September 1, 2017    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments

جمبر(یواین پی) ضلعی چئیرمین رانا سکندر حیات نے پہلی بار منتخب یونین کونسلز میں ویسٹ بیگ تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا تاکہ اپنے شہر کو صاف رکھا جاسکے۔ رانا سکندر حیات کی ہدایت پر منتخب یونین کونسلز میں ویسٹ بیگ بھیجے گئے۔ جمبر یونین کونسل کے چئیرمین رانامحمد ادریس اور نائب چئیرمین ملک مشتاق نے وہ بیگ وصول کیے۔ عید سے ایک دن پہلے وہ بیگ ڈور ٹو ڈور جاکر عوام میں تقسیم کیے تاکہ جمبر کو گندگی سے صاف رکھا جاسکے۔ نائب چئیرمین ملک مشتاق کے بھائی ملک ساجد نے ویسٹ بیگ گھر گھر جا کر تقسیم کیے۔ضلعی چئیرمین رانا سکندر حیات کے اس اقدام کو عوام نے بہت سراہا۔ کالمسٹ عقیل خان، شفیق احمد خان ن لیگی رہنما سید ذاکر شاہ، راو فضل الرحمن، ڈاکٹر مرسلین ، یاسرخان اور رانا محفوظ نے راناسکندر حیات ضلعی چئیرمین،رانا ادریس یونین چئیرمین کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے جمبر کو گندگی اورمختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے احسن اقدام کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes