جمبر: پل کے نیچے جنگلا ٹوٹنے کی وجہ سے روڈ پر کئی حادثات   


کو شائع کی گئی۔ May 15, 2018    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments

جمبر(یواین پی) جمبر میں موٹروے بیٹ 13 کی لاپرواہی کی وجہ سے روڈ پر کئی حادثات ہوچکے ہیں۔ دونوں سڑکو ں کے درمیان میں جنگلا جو کہ رکاوٹ کا کام کرتا ہے ٹوٹنے کی وجہ سے لوگوں نے اسے راستے بنا لیا ہے۔ گورنمنٹ نے پل بنا کر اس کا مقصد فوت کردیا جوکہ لوگ ٹوٹے پھوٹے راستے کو استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے کئی حادثے ہوئے ہیں۔ بیٹ 13 کے سی پی او نے ایک سال سے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ اس سلسلے میں موٹروے آفیسر رانا عبدالسلام کو بتایا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ موٹروے کا کام نہیں جس سے ہوتا ہے کرالو، ہمارے ذمہ داری نہیں۔ جمبر کی عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ٹوٹے جنگلے کو فی الفور مرمت کرائے تاکہ جمبر کی عوام کی حادثات سے جان چھوٹ سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme